کالج کی زندگی کو محفوظ رکھنا
مجھے ایک بات تو سمجھ آ ہی گی ھے کے اگر لائف میں کول بننا ھے تو اوور ایکٹنگ تو لازمی ھے۔ اور اسی بات کو ثابت کرتے ہوئے کالج دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ھے۔ کول لوگ اور مانگو پیپل میرا مطلب عام لوگ۔
اب یہ جو ہوتے ہیں کول لوگ یہ اپنا ایک لیول اوپر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں تا کے ہم جیسے عام لوگ چوتیا بن جاییں اور ان لوگوں کی سنوکر اور جم کی باتیں سن کر امپریس ہو جاییں اور ان کو زیادہ توجہ دیں۔
اب یہ توجہ حاصل کرنے کی دو وجہ ہو سکتی ہیں ایک تو لڑکی پٹانے کی آگ اور اپنا کلاس دکھانے والا ایٹیِٹیُڈ۔ اب جیسے کے حال ہی میں مجھے کالج میں ایک گروپ پروجیکٹ ملا جس میں تھے تین لوگ میں ایک اور بندا اور ایک پاپا کی پری۔ اب یہ جو بندا تھا یہ لڑکی کو پٹانے کے لئے اس کے سامنے اپنا ایک الگ ہی سویگ دیتا۔
جیسے کے انجینرنگ تو بیکار ھے میں نے تو پہلے سال ہی چھوڑ کے جی سی جوائن کر لیا اور بنا پڑھے ہی چار سو نمبر آ گئے میرے۔ اب میں بھی سوچنے لگ گیا کے بندا چوتیا ہو تو ہو پر لائف تو اسی بندے نے جی ھے۔ سالے کی لائف مست ھے اور اپر سے یہ بندی بھی پٹا لے جائے گا۔
پر۔۔۔۔ پر۔۔۔۔ پر۔۔۔۔
کچھ دن گھومنے پھرنے اور فوٹوز کھینچنے کے بعد بھائی کا سارا نقلی سویگ مٹی میں مل گیا اور بندی کسی اور سے پٹ گی اسے فرینڈزون کر ۔ ہا ہا ہا ہا۔
لگ گئے گھوڑے اس کے😆
اب اس کے بعد اتے ہیں وہ کلاسی ٹائپ والے جن کے حساب سے جو وہ کرتے ہیں وہی سب سے بیسٹ ہوتا ھے۔ جیسے کے ایک بار میں کالج کی سیڑھیوں کے پاس کھڑا تھا اور میرے آس پاس آ گئے وو کلاسی ٹائپس والے لوگ۔ ہاں وہی گوچی اور ارمانی والے۔
اب میری لیفٹ سائیڈ سے آواز آتی ھے کے بھائی کل رات کا میچ دیکھا۔ پھر دوسری طرف سے آواز اتی ھے نہیں بھائی پر رونالڈو ہی بیسٹ ھے۔ میں اتنی دیر مے آنکھیں نیچے کر کے وہاں سے جانے ہی لگتا ہوں کے میری رائٹ سایڈ پر کھڑی لڑکی اپنا علم دکھانے اور زیادہ بھاؤ ملنے کی امید میں بولتی ھے کے یار جو بھی کہو پر آفریدی ہی اچھا کھلاڑی ھے۔
اچھا کیا بات ھے واہ اس کے لئے تو تالیاں بجنی چاہیے۔
اچھا تم نے کبھی نوٹس کیا ھے کے فٹ بال فینز کبھی کسی بات پر ایک دوسرے سے اتفاق کر ہی نہیں سکتے دراصل پھر اونچی آواز میں باتیں کیسی ہونگی ہم کول ہیں سب کو کیسے پتا چلے گا۔ ایک وقت کے لئے تو مجھے بھی ایسا لگا کے یار کاش میں بھی یہ لوگ کی طرح فٹ بال کا فین ہوتا تو ابھی میں بھی کول ہوتا۔
کول بننے کا چکر کالج لائف میں ایک بہت بڑا جال ہوتا ھے کیوں کے بات اب دلچسپی کی رہی ہی نہیں۔ کیوں کے بات اب کول بننے کی ھے کالج میں کون کتنا کول ھے جو جتنا کول اسکو اتنا بھاؤ۔
اب جیسے کے میری انجینرنگ میں ایک بہت اچھا دوست تھا جس نے ان گوچی اور ارمانی والو کو دیکھ کر سیگریٹ پینا اور جوا کھیلنا شروع کر دیا۔ کیوں؟ کیونکہ ایسا کرنا پکّا کول مانا جاتا ھے۔ لیکن کچھ ہی دنو میں اس کا ایسا کٹا کے سیگریٹ اور جوے کے چکر میں اسے کالج چھوڑ کر جانا پڑا۔
تو بس یار آج کے لئے اتنا ہی۔ مجھے پتا ھے کے پوسٹ تھوڑی سی گیانی ہو گی ھے پر سنو یہ کوئی بابا گیان والی پوسٹ نہیں جہاں میں تمھے بتا رہا ہوں کے کیا کرنا ھے اور کیا نہیں وو تم لوگ مجھ سے بہتر جانتے ہو۔ میں تو بس اپنا ایک تجربہ شئیر کر رہا تھا تکہ جو کالج لائف میں مجھے کسی نے نہیں بتایا وہ یار تمھے تو پتا ہو۔ اور تم فیصلہ کر سکوں کے کیا کول ھے اور کیا نہیں۔
یہاں کلک کر کے فیس بک پر فالو کریں۔

Comments
Post a Comment