انجینئرز کے مطلق حقائق


انجینرنگ ایک ایسی دنیا جہاں اتے تو سبھی سویگ میں ہیں پر جاتے سبھی اپنا کٹوا کر ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ھے گھر والوں کا پریشر تھا اور نہ ہی یہ کے ہم ڈفر ہیں۔ دراصل ہم انجینئرز بڑے سیدھے اور ڈاوُن ٹو ارتھ ہوتے ہیں۔ اگر یقین نہیں ہو رہا تو پروف نہیں پروفس  حاضر ہیں۔

                                                            :پہلا پروف

ہم لوگ انجینئرز بنتے کیوں ہیں؟ اس کا ایک سادہ سا جواب یہ ھے کے اگر ہم ڈاکٹر بنتے تو جان بچاتے اگر وکیل بنتے تو زندگی کا دفاع کرتے اور اگر آرمی میں جاتے تو زندگی کی حفاظت کرتے۔ پر دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا ہی کیوں ھے اسی لئے ہم انجینرنگ رکھ کر خود اپنی زندگی کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ 

                                                         :دوسرا پروف

ہم لوگ لیکچرز کے دوران پڑھتے کم اور سوتے زیادہ کیوں ہیں؟ دیکھو لیکچر میں پڑھنا مطلب نوٹس بنانا نوٹس بنانا مطلب فوٹو کاپی والے انکل کا پیپر کے ایک دن پہلے ہونے والی کمائ کا نقصان کروا دینا۔ جو ہمارا کئیرنگ نیچر ہم سے ہونے نہیں دیتا تو بس اسی وجہ سے ہم کسی کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتے۔ 

                                                          :تیسرا پروف 

ہم لوگ آخر ہوم ورک کاپی کیوں کرتے ہیں؟ دیکھو ہوم ورک کاپی کرنے کی کی کوئی خود غرض وجہ نہیں ہوتی۔ بلکہ ہم ہوم ورک اس لئے کاپی کرتے ہیں تاکہ ٹیچرز کا ہوم ورک چیک کرنے کا وقت بچ جائے اور ٹاپر کو ہوم ورک کرنے کا کریڈٹ مل سکے اب اس سے بڑا دل کسی کا ہو سکتا ھے تو بتاؤ۔ اسے کاپی نہیں سماج سیوا کہتے ہیں اور یہ سماج سیوا بھرا کئیرنگ نیچر صرف امتحانات اور کلاس تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ یہ رسم ہم اپنے جونیئرز تک کو پہنچا دیتے ہیں۔ تاکہ کالج کے سیاپے جونیئرز کا دماغ خراب نہ کر سکیں۔ اتنا بڑھا دل ہونے کے ساتھ ہم انجینئرز ایک دم سادہ ہوتے ہیں۔

لوگوں کو لگتا ھے کے انجینئرز کو نوکری نہیں ملتی کیوں کے ان کے پاس کوئی علم نہیں ہوتا۔ بلکہ حقیقت یہ ھے کے ہم کسی اور کا نقصان ہوتے دیکھ ہی نہیں سکتے۔ تو بلکل سادہ سی سی وی بناتے ہیں تاکہ باقی دوستو کو پلیسمینٹ کا پورا پورا موقع مل سکے۔ 

اور پھر جب انجینرنگ تقریباً ختم ہونے والی ہوتی ھے تو کالج کے پاس چاےُ سیگریٹ والے کو دیکھ کے کہتے ہیں کے چلو بھائی چاےُ سگریٹ شروع کر دیتے ہیں کے بھائی کا کوئی بھلا ہو جائے گا۔ کیونکہ ہماری ڈگری بلکل فڈجٹ سپنر کی طرح ہوتی ھے کسی کام کی تو ہوتی نہیں پر ڈیمانڈ بہت ہوتی ھے۔

یہاں کلک کر کر مجھے فیس بک پر فالو کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

میری ہوٹ جونیئر کی کہانی۔۔۔

دوست کا بدلہ!!